
محفوظات برائے زمرہ »تصاویر «

مقامی باشندے اپنی جان پر کھیل کر زرعی اجناس منڈیوں تک پہنچانے کی کوشش میں

سٹرکیں اور پل ہوں یا نہ ہوں یہ محنت کش اپنی روزی کمانے کے جذبے سے سرشار ہیں

ہمت کرے انساں تو کیا ہو نہیں سکتا

دریا پار کرانے کے بعد پیاز کی بوریاں اور آڑو کے کریٹ گاڑیوں پر لادھے جاتے ہیں۔

دریا کے دونوں کنارے گاڑیاں اور لوگ کھڑے نظر آتے ہیں جو دریا پار کرنے کے منتظر دکھائی دیتے ہیں۔

پھلوں کے کریٹس منڈیوں میں کیسے پہنچائے جارہے ہیں کبھی سوچا ؟

کشتیاں غیرمحفوظ تصور کی جاتی ہیں لیکن جب وقت کم ہو تو کسان جان پر کھیل کر اپنی پیداوار مارکیٹ تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

ٹائر ٹیوب سے بنی کشتایاں جنہیں مقامی زبان میں جال کہا جاتا ہے دریا عبور کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔



