محفوظات برائے زمرہ »ویب سائیٹس کے بارے «

آل ٹو آل لینگویج ڈکشنری

ہیش خدمت ہے ایک ایسی آنلائن فری ڈکشنری
جس میں آپ دنیا کی 28زبانوں کے الفاظ کا 28 زبانوں
میں ترجمہ کرسکتے ہیں
استعمال نہایت آسان
پھر دیر نہ کیجیے یہاں سے فوراً کھولیے

فری آن لائن ڈکشنری

سرچ انجن سے آنے والی ٹریفک ۔۔۔۔

اسلام علیکم

بھائیو میں اپنی ویب سائیٹ‌پہ سرچ انجن سے آنے والی ٹریفک کو کیسے ٹریک کر سکتا ہوں۔ مطلب کیا یہ پتا لگ سکتا ہے کہ یہ وزٹر سرچ انجن سے آیا ہے یا کسی اور سائیٹ،فورم میں دیے گئے لنک سے؟؟؟

مزید پڑھیں۔۔۔

پی ٹی اے اردو ویب سائیٹ کا افتتاح

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے انٹر نیٹ پر اپنی سرکاری ویب سائیٹ کا آغازاردو میں بھی کر دیا ہے۔

پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ کا ڈیزائن اور خاکہ انگریزی ویب سائیٹ جیسا ہو گا اوراسی مواد کو آسان اردو میں ترجمہ کر کے پیش کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد در اصل ان انٹر نیٹ صارفین کو آن لائن معلومات تک رسائی فراہم کرنا ہے جو عمومی طور پر انٹرنیٹ کے استعمال اور انگریزی زبان سے کم واقفیت رکھتے ہیں۔ لیکن اب وہ صارفین بھی اس ویب سائیٹ کے ذریعے پی ٹی اے کی سرگرمیوں، فیصلوں، پالیسیوں، تحفظ صارفین ریگولیشنز اور کمپلینٹ مینیجمنٹ سسٹم سے متعلق آن لائن معلومات تک رسائی حاصل کر کے ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

صارفین پی ٹی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے اس کی مختلف سہولیات بھی استعمال کر سکیں گے۔ پی ٹی اے اپنے ہیڈ کوارٹرز اور زونل دفاتر کے ساتھ ساتھ اپنی ویب سائیٹ پر بھی ٹیلی کام صارفین کی مختلف شکایات براہ راست وصول کرتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مخصوص سسٹم سی ایم ایس (کانٹنٹ مینیجمنٹ سسٹم) تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین کی شکایات کے نئے نظام کو آپریٹرز کے نظام سے مربوط کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے ذریعے شکایات کا اندراج اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میںکیا جا سکے گا۔ صارفین اس ویب سائیٹ پر اپنی شکایات کا اندراج ”شکایات“ کے نام سے موجود لنک کے تحت ایک سادہ اور آسان شکایت فارم پر کر کے بہ آسانی کرا سکیں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے کی اردو ویب سائٹ پرسم انفارمیشن سسٹم 668 ، چوری شدہ موبائل کو ایمی نمبر کے ذریعے بلاک کرانا، ٹیلی کام سیکٹر کی کارکردگی کے اعدادوشمار اور پی ٹی اے کی دیگر ایسی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ پی ٹی اے کی اردو ویب سائیٹ ملاحظہ کرنے کیلئے صارفین www.pta.gov.pk لنک پر جا سکتے ہیں اس لنک کے تحت کھلنے والے صفحے پر موجود مینیو میں ”اردو“ کا بٹن دبانے سے صارفین اردو ویب سائیٹ پر پہنچ جائیں گے۔

سلائیڈ شئیر کے ذریعے پاور پوائنٹ کی سلائیڈز شئیر کریں!

السلام علیکم،

سلائیڈ شئیر پاور پوائنٹ ڈاکومنٹس شئیر کرنے کے لیے یوٹیوب جیسی سروس ہے۔ سلائیڈ شئیر پر پاورپوائنٹ، اوپن آفس اور پی ڈی ایف ڈاکومنٹس اپلوڈ کیے جا سکتے ہیں اور اپلوڈ کرنےکے بعد انہیں ایک فلیش پر مبنی انٹرفیس میں دیکھا جا سکتا ہے اور شئیر کیا جا سکتا ہے۔ اب فورم پر بھی آپ سلائیڈ شئیر کے روابط اسی طرح شئیر کر سکتے ہیں جس طرح آپ یوٹیوب کی ویڈیوز شئیر کرتے آئے ہیں، یعنی اس کے لیے صرف متعلقہ سلائیڈ کا یوآرایل پوسٹ کرنا کافی ہے۔ سلائیڈ شئیر کے ذریعے نہ صرف عام معلومات شئیر کی جا سکتی ہیں بلکہ اس کے ذریعے تدریسی مواد پیش کرنے کا بھی اچھا ذریعہ مہیا ہو گیا ہے۔ ذیل میں ایک سلائیڈ پیش کی جا رہی ہے جس میں خوبصورت مناظر دکھائے گئے ہیں:

http://www.slideshare.net/prakit/bea…ing-has-broken

اب اپنا ٹیلی فون بل آن لائن دیکھیں

اس ویب سائیٹ‌پر جاکر اپنا فون نمبر لکھیں اور بل کی معلومات ملاحظہ کرلیں
بل ملاحظہ کریں