توہین رسالت کی مرتکب آسیہ جیل سے رہا،بیرون ملک بھجوانے کیلئے اسلام آباد منتقل، مظاہرے

توہین رسالت کی مرتکب آسیہ جیل سے رہا،بیرون ملک بھجوانے کیلئے اسلام آباد منتقل، مظاہرے

22 نومبر 2010 54 : 16
شیخو پورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)توہین رسالت کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والی عیسائی خاتون آسیہ کو جیل سے رہا کرکے بیرون ملک منتقلی کیلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے دھمکی دی ہے کہ اگر شاتم رسول کو معافی یا رعایت دی گئی تو ا،س کے خلاف سخت احتجاج اور اسمبلیوں کا گھیرﺅ کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر سنی اتحاد کونسل نے گورنر پنجاب کی طرف سے آسیہ سے ہمدردی کا اظہار کرنے پر صدر اور گورنر کیخلاف گوجرانوالہ میں اھتجاجی مطاہرہ بھی کیا ہے۔توہین رسالت کی مرتکب آسیہ مسیح کو شیخوپورہ جیل سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے اسے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ ہفتے کے روز وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے شیخوپورہ جیل کا دورہ کرکے ملزمہ آسیہ سے بات چیت کی تھی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزمہ کو اسلام آباد سے باہرملک منتقل کر دیا جائے گا۔ملزمہ کے اسلام آباد منتقل ہونے کی اس کے شوہر نے تصدیق کر دی ہے۔اس سے قبل جیل حکام کی جانب سے مسلسل آسیہ کو اسلام آباد منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کی جاتی رہی تاہم بعد میں جیل انتطامیہ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ۔واضح رہے کہ ملزمہ آسیہ کو توہین رسالت پر19جون کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ملک کے مذہبی حلقوں کی جانب سے آسیہ کی سزا معاف کرنے کی صورت میں شدید رد عمل کی دھمکی دی گئی۔سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ اگر توہین رسالت کی مرتکب آسیہ کو معافی دی گئی تو سخت احتجاج اور اسمبلیوں کا گھیراؤکریں گے۔گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ صدر پاکستان اور گورنر پنجاب کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کی حدود کو توڑیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ صرف مغربی ریاستوں کو خوش کرنے کیلئے آسیہ کی معافی کی باتیں کی جارہی ہیں۔فجل کریم کا کہنا تھا کہ حکومت کسی چور لٹیرے یا دہشت گرد کو عدالت میں نہیں لاسکی اور الٹا گستاخی رسول کرنے والوں سے حکومتی عہدیداران جیلوں میں جا کر مل رہے ہیں۔پریس کانفرنس کے بعد صاحبزادہ فضل کریم نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور صدر آصف زرداری اور گورنر پنجاب کے خلاف نعرے بازی کی۔

No related posts.

Related posts brought to you by Yet Another Related Posts Plugin.

آپ اس پوسٹ کے تبصروں سے آر ایس ایس 2.0 فیڈ کے ذریعے باخبر رہ سکتے ہیں۔ اس تحریر پر آپ اپنی رائے بھی دے سکتے ہیں، یا اس تحریر کا ٹریک بیک لنک اپنی سائٹ پر دے سکتے ہیں۔

اپنی رائے دیں

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>



CommentLuv Enabled